🤲🏻🌸Quran Pak Ki Behtareen Duaen for Success, Sabr aur Maghfirat قرآن پاک کی بہترین دعائیں کامیابی، صبر اور مغفرت کے لیے

🌙 قرآن کریم کی بہترین دعائیں (اردو ترجمہ کے ساتھ)

1- صالح اولاد کے لیے دعا

دعا:

رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ

ترجمہ:

اے میرے رب! مجھے اپنی طرف سے پاکیزہ اولاد عطا فرما، بے شک تو دعا سننے والا ہے۔
دعا:
رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ
ترجمہ:
اے میرے رب! مجھے اکیلا نہ چھوڑ، اور تو سب سے بہتر وارث ہے۔

2- دل کے گمراہ ہونے کے خوف سے
دعا:
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّاب
ترجمہ:
اے ہمارے رب! ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دل ٹیڑھے نہ کرنا، اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا فرما، بے شک تو بہت عطا کرنے والا ہے۔

3- شہادت کی سعادت کے لیے
دعا:
رَبَّنَا آمَنَّا بِمَا أَنْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ
ترجمہ:
اے ہمارے رب! ہم اس پر ایمان لائے جو تو نے نازل فرمایا اور ہم نے رسول کی پیروی کی، پس ہمیں گواہی دینے والوں میں لکھ لے۔

4- بڑی پریشانی اور مشکل میں
دعا:
حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ
ترجمہ:
میرے لیے اللہ ہی کافی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، میں نے اسی پر بھروسا کیا، اور وہ عظیم عرش کا رب ہے۔

5- خود اور اولاد کو نماز کا پابند بنانے کے لیے
دعا:
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ
ترجمہ:
اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم کرنے والا بنا، اے ہمارے رب! میری دعا قبول فرما۔

6- بیوی اور اولاد کی وفاداری کے لیے
دعا:
رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا
ترجمہ:
اے ہمارے رب! ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما، اور ہمیں پرہیزگاروں کا رہنما بنا۔

7- اچھے اور بابرکت گھر کے لیے
دعا:
رَبِّ أَنْزِلْنِي مُنْزَلًا مُبَارَكًا وَأَنْتَ خَيْرُ الْمُنْزِلِينَ
ترجمہ:
اے میرے رب! مجھے بابرکت ٹھکانے پر اتار، اور تو سب سے بہتر ٹھکانہ دینے والا ہے۔

8- شیطان سے حفاظت کے لیے
دعا:
رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَحْضُرُونِ
ترجمہ:
اے میرے رب! میں شیطانوں کے وسوسوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور اس بات سے بھی کہ وہ میرے پاس آئیں۔

9- جہنم کے عذاب سے بچنے کے لیے
دعا:
رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا
ترجمہ:
اے ہمارے رب! ہم سے جہنم کا عذاب دور فرما، بے شک اس کا عذاب نہ ٹلنے والا ہے۔

10- اعمال کی قبولیت کے لیے
دعا:
رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
ترجمہ:
اے ہمارے رب! ہم سے (یہ عمل) قبول فرما، بے شک تو سننے والا، جاننے والا ہے۔

11- پریشانی اور غم میں
دعا:
إِنَّمَا أَشْكُو بَثِّي وَحُزْنِي إِلَى اللَّه
ترجمہ:
میں اپنی بے قراری اور غم کی فریاد صرف اللہ ہی کے سامنے کرتا ہوں۔

Comments

Popular Posts

Motivational Line's

Words 👏

Islamic Quotes

Islamic Posts in English